لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے میں 5 منشیات فروش ہلاک ہوگئے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور میں سی سی ڈی چوہنگ اور سی سی ڈی اقبال ٹاؤن پولیس کے مبینہ مقابلے میں 5 منشیات فروش ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت عاشق، عظیم، خرم اور اسلم کے نام سے ہوئی، جنہیں منشیات کی ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑانے کے لئے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں چاروں ملزمان ہلاک ہو گئے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ چوہنگ میں سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم جاوید بھی ہلاک ہوا، جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا۔















