میکسیکو کی بحریہ کا طیارہ ٹیکساس میں گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک، ایک بچہ بھی شامل۔
ٹیکساس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) میکسیکو کی بحریہ کا طیارہ امریکی ریاست ٹیکساس کے ساحل پر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
طیارہ مریض اور سات دیگر افراد کو ہیوسٹن ایئرپورٹ لے جا رہا تھا کہ گیلوِسٹن بے میں حادثے کا شکار ہوگیا۔
امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق حادثہ گزشتہ رات پیش آیا، جبکہ ایک مسافر ابھی تک لاپتہ ہے۔ ہلاک شدگان میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔
میکسیکو کی بحریہ نے تصدیق کی کہ طیارے میں 8 افراد سوار تھے، جن میں 4 بحریہ کے عملے کے ارکان اور 4 شہری شامل تھے۔














