بنگلا دیش میں انتخابات مقررہ تاریخ پر ہوں گے، چیف ایڈوائزر

بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے کہا ہے کہ انتخابات 12 فروری کو مقررہ وقت پر ہی ہوں گے، معزول حکومت کے حامی انتخابی عمل میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بنگلا دیش: انتخابات مقررہ تاریخ پر ہوں گے، چیف ایڈوائزر

ڈھاکہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات 12 فروری کو مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ معزول آمرانہ حکومت کے حامی انتخابی عمل میں خلل ڈالنے کے لیے مبینہ طور پر لاکھوں ڈالر خرچ کر رہے ہیں۔

پروفیسر یونس کا کہنا تھا کہ معزول حکومت کے رہنما تشدد کو ہوا دے رہے ہیں، تاہم عبوری حکومت کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے بے تاب ہیں اور حکومت آزادانہ، منصفانہ اور پُرامن انتخابات کروا کر انہیں یادگار بنانا چاہتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں