کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب میں دو ولاز خرید لیے

کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز نے سعودی عرب میں دو پرتعیش ولاز خریدے جو ریڈ سی ریزیڈنسز کا حصہ ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب میں دو ولاز خرید لیے

ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی ساتھی جارجینا روڈریگز نے سعودی عرب میں دو پرتعیش ولاز خرید لیے ہیں۔

یہ ولاز ریڈ سی انٹرنیشنل منصوبے کے تحت نوجوما، رِٹز کارلٹن ریزرو میں واقع ہیں جو ریڈ سی ریزیڈنسز کا حصہ ہیں۔ یہ ولاز نجی جزیروں پر قائم ہیں اور زمین سے تقریباً 26 کلومیٹر دور واقع ہیں جہاں صرف کشتی یا سمندری جہاز کے ذریعے ہی رسائی ممکن ہے۔

نوجوما میں کل 19 مکمل طور پر علیحدہ ولاز موجود ہیں جنہیں خاص طور پر رازداری، سکون اور قدرتی ماحول سے قربت کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ رونالڈو نے اس مقام کو ہر لحاظ سے غیرمعمولی قرار دیا اور کہا کہ پہلی ہی آمد پر انہیں اور جارجینا کو اس جزیرے کی فطری خوبصورتی سے خاص لگاؤ محسوس ہوا۔

دیگر متعلقہ خبریں