عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا، جس سے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہوا، جس سے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 85 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے نئی عالمی قیمت 4 ہزار 485 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 8 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 4 لاکھ 70 ہزار 862 روپے فی تولہ ہوگئی۔
ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 6 ہزار 681 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 3 ہزار 688 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔















