2025 میں پاکستانیوں کی سرچ کی جانے والی مقبول شخصیات

گوگل ‘ایئر اِن سرچ 2025’ کے مطابق پاکستانیوں نے کرکٹرز، سیاسی اور شوبز شخصیات کو زیادہ سرچ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
2025 میں پاکستانیوں کی سرچ کی جانے والی مقبول شخصیات

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گوگل کی سالانہ رپورٹ ‘ایئر اِن سرچ 2025’ کے مطابق اس سال پاکستانی انٹرنیٹ صارفین نے مختلف شعبوں کی شخصیات میں غیر معمولی دلچسپی ظاہر کی۔

گوگل ٹرینڈز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی صارفین نے بھارتی کرکٹر ابھشیک شرما کو ایتھلیٹس کی کیٹیگری میں سب سے زیادہ سرچ کیا۔

پاکستانی کرکٹرز میں حسن نواز، عرفان خان نیازی، صاحبزادہ فرحان، محمد عباس اور صائم ایوب کو بھی کثرت سے سرچ کیا گیا۔

سیاسی اور سماجی شخصیات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے پاکستانی رہے، ان کے بعد سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اور معروف گلوکار عاطف اسلم کا نمبر آتا ہے۔

شوبز انڈسٹری میں بھی پاکستانی صارفین کی دلچسپی برقرار رہی، اداکارہ ماہرہ خان، اقرا عزیز، ہانیہ عامر اور اداکار فہد مصطفیٰ، وہاج علی، دانش تیمور بھی سرچ ٹرینڈز میں شامل رہے۔

دیگر متعلقہ خبریں