عثمان ڈار نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے عدالت سے رجوع کیا

عثمان ڈار نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، عدالت نے سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عثمان ڈار نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے عدالت سے رجوع کیا

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق وزیر اور پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ نے اس درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے کل تک جواب طلب کر لیا ہے۔

عثمان ڈار نے درخواست میں کہا کہ 2024 میں ان کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا تھا، لیکن وفاقی حکومت نے موقف سنے بغیر دوبارہ ای سی ایل میں شامل کر دیا ہے جو کہ قانون اور انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے۔

عدالت نے ان کی استدعا پر کارروائی کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

دیگر متعلقہ خبریں