محکمہ اسکول ایجوکیشن کاموسم سرما کی چھٹیوں کے دوران تمام پرائیویٹ اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم جاری

لاہور میں موسم سرما کی چھٹیوں کے دوران پرائیویٹ اسکولوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔ خلاف ورزی پر لائسنس منسوخ ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور میں موسم سرما کی تعطیلات کے دوران پرائیویٹ اسکولوں پر پابندی

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) محکمہ اسکول ایجوکیشن نے موسم سرما کی چھٹیوں کے دوران تمام پرائیویٹ اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔ احکامات کے مطابق چھٹیوں کے دوران کسی بھی قسم کی تعلیمی سرگرمی منع ہوگی۔

پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے واضح کیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں اسکول کا لائسنس منسوخ اور جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں