باکسنگ ڈے ٹیسٹ، آسٹریلیا کے دو اہم کھلاڑی باہر

آسٹریلیا نے ایشز سیریز باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے دو کھلاڑیوں کو شامل نہیں کیا، پیٹ کمنز کو آرام، نیتھن لائن انجری کے باعث باہر۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
باکسنگ ڈے ٹیسٹ: آسٹریلیا کے دو اہم کھلاڑی باہر

میلبورن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں دو اہم کھلاڑی شامل نہیں ہیں۔ کپتان پیٹ کمنز کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت آرام دیا گیا ہے جبکہ نیتھن لائن انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر ہیں۔ ان کی جگہ آف اسپنر ٹوڈ مرفی اور فاسٹ باؤلر جھائے رچرڈسن کو شامل کیا گیا ہے۔

نیتھن لائن کو تیسرے ٹیسٹ کے آخری دن باؤنڈری بچانے کی کوشش کے دوران چوٹ لگی، جس کے بعد آسٹریلیا کرکٹ نے تصدیق کی کہ انہیں سرجری کی ضرورت ہے۔

آسٹریلوی اسکواڈ میں اسکاٹ بولینڈ، ایلیکس کیری، برینڈن ڈوگیٹ، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، مارنوس لبو شین، مائیکل نیسر، میچل اسٹارک، جیک ویدرالٹ اور بیو ویبسٹر شامل ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں