لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آرڈیننس 2025 پر عمل درآمد روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے پراپرٹی پروٹیکشن آرڈیننس معطل کر دیا، مریم نواز کا قبضہ مافیا کو فائدہ پہنچنے کا خدشہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آرڈیننس 2025 پر عمل درآمد روک دیا

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آرڈیننس 2025 پر عمل درآمد روک دیا ہے جس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں عدالت نے عابدہ پروین و دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی اور آرڈیننس کے تحت کیے گئے تمام قبضے فوری واپس کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے فل بینچ تشکیل دینے کی سفارش بھی کی۔

سماعت کے دوران، چیف سیکرٹری پنجاب عدالت میں پیش ہوئے جس پر چیف جسٹس نے حکومت پر سخت تنقید کی اور کہا کہ اگر یہ قانون برقرار رہا تو جاتی امرا بھی آدھے گھنٹے میں خالی ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون کے تحت شہریوں کے بنیادی حقوق کو نظر انداز کیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ اس قانون کی معطلی سے قبضہ مافیا کو فائدہ پہنچے گا اور یہ قانون عوام کو لینڈ مافیا سے نجات دلانے کے لیے بنایا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ معطلی سے عوام کو بڑا نقصان ہوا ہے۔

یہ قانون 31 اکتوبر 2025 کو منظور کیا گیا تھا اور اس کے تحت زمین یا جائیداد کے مقدمات 90 دن میں حل کیے جانے تھے۔ ہر ضلع میں ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹیاں قائم کی جانی تھیں تاکہ شہریوں کو عدالتی تاخیر کے بجائے فوری انصاف مل سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں