کال آف ڈیوٹی‘ بنانے والےمشہور گیم ڈویلپر ونس زیمپیلا ٹریفک حادثے میں ہلاک’

مشہور گیم ڈویلپر ونس زیمپیلا ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ ان کی وفات نے گیمنگ انڈسٹری میں سوگ کی فضا قائم کر دی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مشہور گیم ڈویلپر ونس زیمپیلا ٹریفک حادثے میں ہلاک

لاس اینجلس: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

دنیا بھر میں مقبول ویڈیو گیم کے شریک خالق ونس زیمپیلا ایک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ وہ شمالی لاس اینجلس میں اپنی فیراری کار چلا رہے تھے جب گاڑی حادثے کا شکار ہوئی اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

ونس زیمپیلا نہ صرف کامیاب گیم ڈویلپر تھے بلکہ اعلیٰ سطح کے ایگزیکٹو بھی تھے۔ ان کے زیرِ قیادت اسٹوڈیوز نے دنیا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی ویڈیو گیمز تخلیق کیں، جن میں کال آف ڈیوٹی کو نمایاں مقام حاصل ہے۔

ان کی اچانک موت نے عالمی گیمنگ انڈسٹری میں سوگ کی فضا قائم کر دی ہے، جہاں شائقین اور ماہرین ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں