دھند میں ڈرائیونگ کے محفوظ طریقے، 5 اہم تجاویز

دھند میں ڈرائیونگ کے دوران حادثات سے بچنے کے لیے 5 اہم حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
دھند میں ڈرائیونگ کے محفوظ طریقے: 5 اہم تجاویز

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دھند کی شدت اور بڑھتی ہوئی آلودگی کے باعث سڑکوں پر حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے، خاص طور پر صبح کے وقت جب دھند چھائی ہوتی ہے۔ کم حدِ نگاہ کی وجہ سے تیز رفتار گاڑیاں حادثات کا شکار ہو رہی ہیں۔ اگر آپ روزانہ دفتر یا اسکول جاتے ہیں تو دھند میں ڈرائیونگ ایک چیلنج بن جاتی ہے۔

ایسے میں اپنی حفاظت کے لیے کچھ اہم تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔ یہاں ہم 5 سنہری حفاظتی نکات بتا رہے ہیں جو دھند میں ڈرائیونگ کو محفوظ بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

پہلا نکتہ یہ ہے کہ دھند میں گاڑی کی رفتار 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ نہ رکھیں۔ ہمیشہ لو بیم ہیڈلائٹس یا فوگ لیمپس کا استعمال کریں کیونکہ ہائی بیم لائٹس سے روشنی واپس آنکھوں پر پڑتی ہے۔

دوسری اہم تدبیر یہ ہے کہ محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں۔ کم حدِ نگاہ کی وجہ سے حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، اس لیے سامنے چلنے والی گاڑی سے دگنا فاصلہ رکھیں۔

اوورٹیک کرنے سے گریز کریں کیونکہ یہ نہ صرف آپ کی بلکہ دوسرے ڈرائیورز کی زندگی کو بھی خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

گاڑی کے ڈی فوگر اور وائپر آن رکھیں تاکہ شیشوں پر دھند نہ جمے۔ سفر شروع کرنے سے پہلے تمام شیشے اچھی طرح صاف کر لیں اور انڈیکیٹر کا استعمال کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں