وینزویلا کے صدر مدورو پر امریکی دباؤ بڑھ گیا

امریکا نے وینزویلا کے صدر مدورو پر دباؤ بڑھاتے ہوئے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ روس نے وینزویلا کی حمایت کا یقین دلایا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وینزویلا کے صدر مدورو پر امریکی دباؤ بڑھ گیا

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی وزیر برائے ہوم لینڈ سکیورٹی کرسٹی نوئم نے کہا ہے کہ وینزویلا کے صدر مدورو کو اقتدار چھوڑنا ہوگا۔ واشنگٹن نے واضح کیا ہے کہ مدورو کو زیادہ دن اقتدار میں نہیں رہنے دیا جائے گا۔

کرسٹی نوئم نے بتایا ہے کہ وینزویلا کے قریب تیل والے دو جہازوں کو روکنا اس امر کا عندیہ ہے کہ امریکا مدورو کی غیرقانونی سرگرمیوں کو جاری نہیں رہنے دے گا۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے امریکی اقدامات پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے وینزویلا کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ روس وینزویلا کی خود مختاری کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں