پی آئی اے کی نجکاری 75 فیصد حصص کی بولی کا عمل شروع

پی آئی اے کی 75 فیصد حصص کی نجکاری کے لیے بولی کا عمل شروع، حکومتی اثاثے کے طور پر 25 فیصد حصص محفوظ رہیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی آئی اے کی نجکاری: 75 فیصد حصص کی بولی کا عمل شروع

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے 75 فیصد حصص کی بولی آج شروع ہوئی۔ نجکاری کمیشن کے اعلامیے کے مطابق، بولیاں صبح 10 بجکر 45 منٹ سے 11 بج کر 15 منٹ تک جمع کی گئیں جبکہ سہ پہر 3 بج کر 30 منٹ پر بولیاں کھولی جائیں گی۔

بولیوں کے جمع ہونے کے بعد انہیں مہربند لفافوں میں ڈبے میں رکھا جائے گا، اور پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ اجلاس میں ریفرنس قیمت طے کرے گا۔ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری ریفرنس قیمت کی منظوری دے گی، اور بولی کھلنے کے وقت اس کا اعلان کیا جائے گا۔ اگر بولیاں ریفرنس قیمت سے زیادہ ہوئیں تو کھلی نیلامی ہوگی، ورنہ زیادہ بولی لگانے والے کو ترجیح دی جائے گی۔

قومی ائیر لائن کے 25 فیصد حصص حکومت کے پاس قیمتی اثاثے کے طور پر رہیں گے، جبکہ کامیاب بولی دہندہ باقی 25 فیصد خریدنے یا حکومت کے پاس چھوڑنے کا مجاز ہوگا۔ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد بولی دہندگان سے موصول دستاویزات پر دستخط ہوں گے اور نجکاری کمیشن 90 دن میں تمام قانونی کارروائی مکمل کرے گا۔

حکومت کے فیصلے کے مطابق، اس عمل کو ٹی وی نیٹ ورکس پر براہِ راست دکھایا جائے گا۔ مشیر برائے نجکاری محمد علی بولی کے عمل کے اختتام پر پریس کانفرنس کریں گے۔ قومی ائیرلائن کی نجکاری وزیراعظم شہباز شریف کے معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں