رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف پر بغاوت کا الزام لگاتے ہوئے مذاکرات کی کوششوں کا ذکر کیا، جبکہ خیبرپختونخوا کے شفیع جان نے 8 فروری کی ہڑتال کا اعلان کیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لیے کوئی راستہ نہیں چھوڑا گیا یہ بات غلط ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے چار بار مذاکرات کی کوشش کی لیکن تحریک انصاف کا راستہ بغاوت اور مخالفین کو ختم کرنا ہے۔
رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا کہ ایک گروہ افراتفری اور انارکی پھیلانے پر تلا ہوا ہے اور جب یہ قانون ہاتھ میں لیں گے تو قانون اپنا راستہ چنے گا۔ ان کی جدوجہد الگ طرح کی ہوگی تو ہماری تیاری بھی الگ ہوگی۔
خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی شفیع جان نے بھی پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو پہیہ جام شٹرڈاؤن ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری ہورہی ہے، تحریک کی ذمہ داری محمود خان اچکزئی کے پاس ہوگی۔
شفیع جان نے مزید کہا کہ اس بار احتجاج کے لیے پوری تیاری کے ساتھ آئیں گے اور نیکسٹ لیول کی تحریک چلائیں گے۔ 8 فروری تک بانی تحریک انصاف سے ملاقاتیں بند رہیں گی۔















