غزہ میں دواؤں کی شدید قلت، مریضوں کی زندگیوں کو خطرہ

غزہ میں دواؤں کی شدید قلت کے باعث ہزاروں مریضوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
غزہ میں دواؤں کی شدید قلت، مریضوں کی زندگیوں کو خطرہ

غزہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) غزہ میں دواؤں کی شدید قلت کے باعث اسپتالوں میں زیرعلاج ہزاروں مریضوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق دواؤں کی کمی کے باعث مریضوں کے علاج میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ لیبارٹری ٹیسٹ اور بلڈ بینک کے سامان کی قلت 59 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

غزہ کے اسپتالوں میں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مریضوں کی جان بچانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ ضروری دوائیں مکمل طور پر ختم ہوچکی ہیں۔ جنگ بندی کے باوجود انسانی امداد ضرورت کے مطابق نہیں پہنچ رہی۔ محکمہ صحت نے دواؤں اور دیگر طبی سامان کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنگ کے دوران غزہ کے 34 اسپتالوں سمیت 125 صحت کے مراکز کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ جنگ بندی معاہدے کے تحت کچھ فلسطینی قیدی اسپتال پہنچ گئے ہیں، تاہم اب بھی 10 ہزار سے زائد قیدی اسرائیلی جیلوں میں موجود ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق غزہ میں 16 ہزار سے زائد مریض بیرون ملک علاج کے منتظر ہیں، جبکہ بچے بارش کے پانی سے بھرے خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں