راولپنڈی سے لاہور آنے والی اسلام آباد ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

اسلام آباد ایکسپریس کا انجن لالہ موسیٰ کے قریب حادثے سے بچ گیا، ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد ایکسپریس کا انجن حادثے سے بچا، آمد و رفت متاثر

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) راولپنڈی سے لاہور آنے والی اسلام آباد ایکسپریس کا انجن حادثے سے بال بال بچ گیا۔ ریلوے ترجمان کے مطابق، لالہ موسیٰ سٹیشن کے قریب انجن کا ایک پہیہ ٹوٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ٹرین لاہور سے اسلام آباد آ رہی تھی اور اس واقعے کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔

راولپنڈی سے لاہور جانے والی ٹرین کو سرائے عالمگیر کے پاس روک دیا گیا، جس سے مسافروں کو تاخیر کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ متاثرہ ٹرین کی بحالی کا عمل جاری ہے اور مکمل ہوتے ہی ٹرین کو روانہ کر دیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں