بابر اعظم کا ننھے فین کے لیے تحفہ، ویڈیو وائرل

بابر اعظم نے بگ بیش لیگ میں ایک مداح بچے کو دستانے تحفے میں دے کر دل جیت لیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بابر اعظم کا ننھے فین کے لیے تحفہ، ویڈیو وائرل

سڈنی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ کے دوران بابر اعظم نے سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک ننھے مداح کو خاص تحفہ پیش کر کے دل جیت لیے۔ بابر نے بچے کو اپنے دستانے تحفے میں دیے جس پر بچہ خوشی سے جھوم اٹھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم سڈنی سکسرز کی جرسی پہنے اپنے کِٹ بیگز کے ساتھ موجود ہیں۔ اس موقع پر ایک بچہ بابر کے پاس آیا اور ساتھ موجود شخص نے بابر سے بچے کے لیے کوئی مشورہ مانگا۔

بابر اعظم نے کہا کہ بچے کو بیٹنگ کا لطف اٹھانے دے، اتنی چھوٹی عمر میں مشورے کی ضرورت نہیں۔ اس دوران بابر نے اپنے کٹ بیگ سے دستانے نکال کر بچے کو تحفے میں دے دیے۔

ویڈیو کے وائرل ہونے پر مداحوں نے بابر اعظم کی عاجزی اور مداحوں سے محبت کو سراہا۔

دیگر متعلقہ خبریں