بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کشیدگی کے باعث نئی دلی میں بنگلہ دیشی قونصلر اور ویزا سروسز معطل کر دی گئی ہیں۔
نئی دلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کر گئی ہے۔ بنگلہ دیش نے بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں قونصلر اور ویزا سروسز عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔ بنگلہ دیشی مشن کے مطابق موجودہ حالات کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق دو روز پہلے ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوا تھا، جہاں بھارتی مظاہرین نے ہائی کمشنر کو قتل کی دھمکیاں دیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت نے بھی چٹاگانگ میں ویزا سینٹر بند کر دیا تھا۔
بنگلہ دیشی پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق اگر بھارت نے اپنی پالیسیاں درست نہ کیں تو وہ بنگلا دیش میں غیر متعلق ہو جائے گا۔














