پی آئی اے کی نجکاری، 100 ارب روپے سے زائد کی بولی متوقع ہے۔محمد علی

چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی نے پی آئی اے کی نجکاری کے تحت 100 ارب روپے سے زائد کی بولی کی توقع ظاہر کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی آئی اے کی 100 ارب سے زائد کی بولی کی امید: محمد علی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے تحت 100 ارب روپے سے زائد کی بولی متوقع ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ 75 فیصد حصص کی بنیاد پر بولی دی جائے گی اور 92.5 فیصد رقم پی آئی اے میں سرمایہ کاری کے لیے استعمال ہوگی۔

محمد علی نے کہا کہ 25 فیصد حصص حکومت کے پاس رہیں گے۔ بولی دینے والے دو نمبر دیں گے، ایک میں کتنی رقم دے سکتے ہیں اور دوسرے میں پی آئی اے میں کتنی سرمایہ کاری کریں گے۔ حکومت یقینی بنائے گی کہ پی آئی اے میں سرمایہ کاری ہو۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے نئے جہاز خریدے نہیں جائیں گے، بلکہ لیز پر لیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ 18 جہازوں کی تعداد چار سال بعد 38 ہو جائے گی۔

محمد علی نے بتایا کہ پچھلے سال پی آئی اے نے 11 ارب کا منافع کمایا جبکہ اس سے پہلے سالانہ 50 سے 60 ارب کا نقصان ہوتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عارف حبیب، لکی گروپ اور ایئر بلیو سنجیدہ بولی دہندگان ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں