فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ جیتنے پر مبارکباد دی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اور ایشیا کپ مینز انڈر 19 جیتنے پر ٹیم کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی۔

انہوں نے ٹیم کی نظم و ضبط، ٹیم ورک اور فائٹنگ اسپرٹ کو سراہا اور کہا کہ انڈر 19 ٹیم کی کامیابی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ سید عاصم منیر نے نوجوان کرکٹرز کی محنت اور لگن کو پاکستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کا مظہر قرار دیا۔

چیف آف ڈیفنس فورسز نے کھلاڑیوں کو اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار برقرار رکھنے کی تلقین کی اور کہا کہ کھلاڑی میدان کے اندر اور باہر پاکستان کے سفیر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوان قوم کے مستقبل کی بنیاد ہیں اور انہوں نے نوجوانوں کو نظم و ضبط، دیانت داری اور لگن سے آگے بڑھنے کا پیغام دیا۔

انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے فیلڈ مارشل کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی پر شکریہ ادا کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں