پاکستان آئیڈل میں راحت فتح علی خان کے بیٹے شاہ زمان کی پرفارمنس پر سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان آئیڈل میں راحت فتح علی خان کے بیٹے شاہ زمان فتح علی خان کی پرفارمنس پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت تنقید کی ہے۔
شاہ زمان نے شو کی حالیہ قسط میں نصرت فتح علی خان کا کلام ‘کسے دا یار نہ وچھڑے’ پیش کیا، لیکن ان کی پرفارمنس شائقین کو متاثر نہ کر سکی۔ ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان کھڑا ہو گیا۔
صارفین نے شاہ زمان کی آواز میں تلفظ کی خامیوں اور گانے کی غیرمعمولی تیز رفتاری پر سوالات اٹھائے۔ کئی صارفین نے کہا کہ انہوں نے اداس کلام کو ‘دھمال’ کی رفتار سے گا کر اس کا اثر ختم کر دیا جبکہ بعض نے کہا کہ ان کے پیچھے کھڑے ہمنوا گلوکاروں کی آواز زیادہ بہتر تھی۔















