کراچی میں ٹریفک حادثات میں 2025 کے دوران نمایاں کمی ہوئی، پولیس کی رپورٹ
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ کے مطابق 2025 کے دوران ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2025 کے پہلے چھ ماہ میں 477 جبکہ آخری چھ ماہ میں 326 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال کے آخری چھ ماہ میں اموات میں واضح کمی ہوئی ہے۔
ٹریفک پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ اقدامات کے باعث ہر ماہ اوسطاً 25 جانیں محفوظ رہیں اور زخمیوں کی تعداد میں بھی کمی آئی، جس سے 244 افراد انجری سے بچ گئے۔
ترجمان کے مطابق کراچی روڈ ایکسیڈنٹ تجزیہ ٹیم کی تشکیل اور کمرشل گاڑیوں میں ٹریکرز کی لازمی تنصیب حادثات میں کمی کا سبب بنی۔














