پاکستان میں 25 دسمبر کو بینکوں میں عام تعطیل کا اعلان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 25 دسمبر کو ملک بھر میں بینکوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یومِ پیدائش کو منانا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں 25 دسمبر کو بینکوں میں عام تعطیل کا اعلان

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 25 دسمبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ یہ تعطیل بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یومِ پیدائش کے موقع پر دی گئی ہے۔ اس دن اسٹیٹ بینک، کمرشل بینک، ترقیاتی مالیاتی ادارے، مائیکروفنانس بینک اور دیگر مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 25 دسمبر کو بینکوں کی برانچز میں کوئی لین دین نہیں ہوگا اور بینکنگ سروسز معطل رہیں گی۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی مالی ضروریات پیشگی پوری کریں تاکہ مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

تعطیل کے دوران اے ٹی ایم مشینیں فعال رہیں گی، جبکہ آن لائن بینکنگ، موبائل ایپس اور ڈیجیٹل ادائیگی کے ذرائع بھی دستیاب ہوں گے۔

25 دسمبر کو قائداعظم محمد علی جناحؒ کا یومِ پیدائش سرکاری طور پر منایا جاتا ہے، جہاں تقریبات اور سیمینارز کا اہتمام کیا جاتا ہے اور عوام کی جانب سے قائداعظمؒ کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں