پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنسنگ سینٹرز کے اوقات کار میں اضافہ کر دیا گیا ہے، جس سے لائسنس بنوانے والوں کو آسانی ہوگی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنسنگ سینٹرز کے اوقات کار میں اضافہ کر دیا گیا ہے، جس سے لائسنس بنوانے والوں کو آسانی ہوگی۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں کو سب سے پہلے لرننگ لائسنس حاصل کرنا ہوگا، جس کے لیے وہ آن لائن پورٹل یا لائسنسنگ سینٹر سے رجوع کر سکتے ہیں۔ 42 دن کی مدت پوری ہونے پر فوری ریگولر لائسنس بنوائیں اور ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد ای ڈرائیونگ لائسنس ڈاؤن لوڈ کریں۔
ترجمان نے بتایا کہ ای ڈرائیونگ لائسنس کا اہمیت کارڈ والے لائسنس کے برابر ہے۔ چھوٹے شہروں میں لائسنسنگ سینٹرز کے اوقات صبح 8 بجے سے رات 12 بجے تک کر دیے گئے ہیں جبکہ بڑے شہروں میں یہ سہولت 24 گھنٹے دستیاب ہے، جو بغیر کسی تعطیل کے جاری رہے گی۔
ٹریفک پولیس کے مطابق محفوظ سفر کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا ضروری ہے اور شہری لائسنس حاصل کرنے کے بعد ہی ڈرائیونگ کریں۔














