شاداب خان کی بگ بیش میں شاندار بولنگ، ٹیم کو پہلی کامیابی دلا دی

شاداب خان کی بگ بیش میں شاندار بولنگ، سڈنی تھنڈر کو پہلی کامیابی دلا دی اور ان کی قومی ٹیم میں شمولیت پر بحث شروع ہوگئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شاداب خان کی بگ بیش میں شاندار بولنگ، ٹیم کو پہلی کامیابی دلا دی

کینبرا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل فارم میں آگئے ہیں۔ انہوں نے سڈنی تھنڈر کی جانب سے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) سیزن 15 میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو پہلی کامیابی دلا دی۔

پیر کو سڈنی تھنڈر نے مانوکا اوول میں برسبین ہیٹ کو 34 رنز سے شکست دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سڈنی تھنڈر کے اوپنرز سیم کونسٹس اور میتھیو گلکس نے سنچری شراکت قائم کی، جس کی بدولت ٹیم نے 4 وکٹوں پر 193 رنز بنائے۔ سیم کونسٹس نے 63 اور میتھیو گلکس نے 76 رنز بنائے۔

جواب میں برسبین ہیٹ کی ٹیم 159 رنز تک محدود رہی اور کوئی بھی بیٹر نصف سنچری نہ بنا سکا۔ شاداب خان کی تباہ کن بولنگ کی بدولت برسبین ہیٹ کا ٹاپ آرڈر ناکام رہا۔ انہوں نے کولن منرو، جیک وائلڈرمتھ اور میٹ رینشاؤ کی اہم وکٹیں حاصل کیں۔

شاداب خان نے 4 اوورز میں 24 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی کارکردگی کی تعریف کی جا رہی ہے اور ان کی قومی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے بحث جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں