پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ جیت کر دبئی میں بھرپور جشن منایا، ویڈیو وائرل ہوگئی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 جیت کر شاندار جشن منایا۔ دبئی میں بھارت کو فائنل میں 191 رنز سے شکست دینے کے بعد نوجوان کھلاڑیوں نے فلم دھرِندھر کے مشہور گانے ‘FA9LA’ پر رقص کیا۔
ایشیا کرکٹ کونسل نے ان کھلاڑیوں کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جو تیزی سے وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں خوشی سے نہال کھلاڑی FA9LA کے ردم پر جھومتے نظر آئے۔
ایشین کرکٹ کونسل نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ‘تم کوشش کر لو مگر آج کی رات یہ لڑکے رکنے والے نہیں ہیں’۔ واضح رہے کہ بھارتی فلم دھرِندھر کا یہ گانا دنیا بھر میں مقبول ہورہا ہے۔

![پاکستان انڈر 19 کا ایشیا کپ جیتنے پر جشن، ویڈیو وائرل [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/14223_2025-12-22_13-56-58.webp)













