سونے کی قیمت میں 6,200 روپے کا اضافہ، نئی قیمت 4 لاکھ 62 ہزار

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 6,200 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 62 ہزار 362 روپے ہوگئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سونے کی قیمت میں 6,200 روپے کا اضافہ، نئی قیمت 4 لاکھ 62 ہزار

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مقامی صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 62 ہزار 362 روپے تک پہنچ گئی۔

اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 315 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 96 ہزار 400 روپے ہوگئی۔

مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی اور مقامی معاشی صورتحال کے پیش نظر سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا جبکہ ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں