گورنر سندھ نے مولانا فضل الرحمان کے لیے خود حلیم بنائی اور امید ظاہر کی کہ انہیں پسند آئے گی، پاکستان کی سالمیت کے لیے کردار ادا کرنے پر زور۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ انہوں نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے لیے خود حلیم بنائی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مولانا فضل الرحمان کو ان کی بنائی گئی حلیم پسند آئے گی۔
گورنر سندھ نے مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت دہشت گردی کا شکار ہے اور بھارت کے خلاف حالیہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
انہوں نے افغانستان سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو پاکستان کے حوالے کرے، کیوں کہ دہشت گردی کے تمام تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں۔
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ بھارت شکست کا بدلہ لینے کے لیے مختلف حرکتیں کر رہا ہے اور پاکستان اس وقت معاشی بحران سے نکلنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ پاکستان کی سالمیت کی بات آئے گی تو سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔














