افغانستان کرکٹ بورڈ نے نئی ٹی ٹوئنٹی لیگ کا اعلان کردیا

افغانستان کرکٹ بورڈ نے نئی ٹی ٹوئنٹی لیگ کا اعلان کیا ہے، جو اکتوبر 2026 میں UAE میں شروع ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
افغانستان کرکٹ بورڈ نے نئی ٹی ٹوئنٹی لیگ کا اعلان کردیا [Draft]

کابل: (رائیٹ ناوٴ نیوز) افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے افغانستان پریمیئر لیگ کے نام سے نئی ٹی ٹوئنٹی لیگ کا اعلان کیا ہے۔ افتتاحی سیزن میں 5 شہروں کی فرنچائزز شامل ہوں گی، جن میں نمایاں قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ مقامی ٹیلنٹ بھی شامل کیا جائے گا۔

اے سی بی کے چیئرمین میر واعظ اشرف نے دبئی میں لیگ کی افتتاحی تقریب کے دوران کہا کہ یہ لیگ افغانستان کرکٹ کے سفر میں ایک اہم پیش رفت ہے اور یہ کھلاڑیوں کو نئے مواقع فراہم کرے گی۔ اس سے نئی نسل کو تحریک ملے گی اور افغانستان کرکٹ کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔

ٹورنامنٹ کا پہلا سیزن اکتوبر 2026 میں متحدہ عرب امارات میں شروع کیا جائے گا جبکہ پلیئر ڈرافٹ یا آکشن جون یا جولائی 2026 میں متوقع ہے۔

قبل ازیں 2018 میں بھی افغانستان پریمیئر لیگ کا آغاز کیا گیا تھا لیکن فیس کی ادائیگیوں کے مسائل اور شفافیت کے خدشات کے باعث یہ بند کر دی گئی تھی۔

افغانستان ہر سال جولائی سے اگست کے دوران اپنی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی لیگ شپگیزہ کرکٹ لیگ بھی منعقد کرتا ہے، جس میں 5 ملکی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں