لاہور میں ڈبل ڈیکر بس سروس کی آمدن اور سیاحوں کی تعداد میں 2025 کے دوران 20 فیصد اضافہ ہوا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور میں ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کے زیر انتظام ڈبل ڈیکر بس سروس کی آمدن اور سیاحوں کی تعداد میں سال 2025 کے دوران نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، بس سروس کی مجموعی آمدن میں تقریباً 20 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد سروس نے تقریباً 3 کروڑ روپے کی آمدن حاصل کی۔ اس عرصے میں 40 ہزار سیاحوں نے اس سہولت سے استفادہ کیا، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔
یہ اضافہ حکومتِ پنجاب کی سیاحتی پالیسی، مؤثر انتظامی اقدامات اور سینئر وزیر حکومتِ پنجاب مریم اورنگزیب کی نگرانی کے تحت کیے گئے اقدامات کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ڈبل ڈیکر بس سروس کے ذریعے لاہور کے تاریخی، ثقافتی اور ورثہ جاتی مقامات کو سیاحوں کے لیے متعارف کرا یا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق، یہ سروس حکومتِ پنجاب کے میگنیفیسنٹ پنجاب وژن کے تحت سیاحت کے فروغ میں معاون ثابت ہو رہی ہے، اور شہریوں کو اہم مقامات تک محفوظ رسائی فراہم کر رہی ہے۔ ٹی ڈی سی پی نے مزید بتایا کہ آئندہ بھی حکومتِ پنجاب کی رہنمائی میں سیاحتی سہولیات میں بہتری اور نئے روٹس کے اجراء پر کام جاری رہے گا۔

![لاہور میں ڈبل ڈیکر بس سروس کی آمدن میں اضافہ، 40 ہزار سیاحوں کا استفادہ [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/14176_2025-12-22_13-29-29.webp)












