وزیراعظم شہباز شریف نے انڈر 19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات میں کھلاڑیوں کے لیے ایک ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے انڈر 19 ایشیا کرکٹ کپ کی فاتح ٹیم سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں کے لیے ایک ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور وفاقی وزراء بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے نوجوان کھلاڑیوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا اور بھارت کے خلاف شاندار کامیابی پر ٹیم اور مینیجمنٹ کو مبارکباد دی۔ میٹنگ کے بعد ہیڈ کوچ شاہد انور نے بتایا کہ 17 جون 2025 کو شروع ہونے والے پراسیس کے دوران 70 کھلاڑیوں کے ٹرائل ہوئے، جن میں سے 30 کا انتخاب کیا گیا۔
سرفراز احمد نے بتایا کہ وزیراعظم نے کھلاڑیوں کی محنت کو سراہا اور مستقبل کی کامیابیوں کے لیے حوصلہ افزائی کی۔ کپتان فرحان یوسف نے مینجمنٹ کی حمایت کا ذکر کیا اور آگے کے چیلنجز کے لیے تیار رہنے کا عزم ظاہر کیا۔
سٹار بلے باز سمیر منہاس نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں پریشر کے بغیر کھیلنے کا پلان تھا اور ٹیم کی کارکردگی بہترین رہی۔

![وزیراعظم کی انڈر 19 کرکٹ کپ ٹیم سے ملاقات، انعام کا اعلان [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/14174_2025-12-22_14-55-11.webp)













