جسٹس کیانی کا مصالحتی مرکز غیرفعال ہونے پر اظہارِ تشویش

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے مصالحتی مرکز کی غیرفعالی پر تشویش کا اظہار کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جسٹس کیانی کا مصالحتی مرکز غیرفعال ہونے پر اظہارِ تشویش [Draft]

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے مصالحتی مرکز کے غیرفعال ہونے پر اہم ریمارکس دیے ہیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ مصالحت کا کلچر دنیا بھر میں رائج ہے، مگر ہمارے ہاں اس میں وقت لگے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں جو مصالحتی مرکز بنایا گیا تھا، وہ اب بند پڑا ہے۔

جسٹس کیانی نے یہ بھی ریمارکس دیے کہ مصالحتی عمل کے لیے پہلے وکلا، پھر ججز اور اس کے بعد عوام کو قائل ہونا ہوگا۔ تمام متعلقہ فریقین کو مطمئن ہونا ضروری ہے کہ کیسز مصالحت کے ذریعے بھی حل ہو سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں