پاکستان انڈر 19 ٹیم کی بھارت کو شکست، بابر اعظم کی مبارکباد

پاکستان انڈر 19 ٹیم نے بھارت کو 191 رنز سے شکست دے کر ایشیا کپ جیت لیا، بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں نے مبارکباد دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان انڈر 19 ٹیم کی بھارت کو شکست، بابر اعظم کی مبارکباد [Draft]

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان انڈر 19 ٹیم نے بھارت کے خلاف ایشیا انڈر 19 کپ کے فائنل میں 191 رنز سے شاندار کامیابی حاصل کی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انڈر 19 ٹیم کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سیفی بھائی کے تجربے سے کامیابی ملی۔

ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے اس جیت کو پاکستان کے لیے خاص قرار دیا اور کھلاڑیوں کی نڈر کرکٹ کی تعریف کی۔

شہریوں نے فاتح کھلاڑیوں کا استقبال کرتے ہوئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، ہار پہنائے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔

آل راؤنڈر شاداب خان نے انڈر 19 ٹیم کے کھیل کو قابل فخر قرار دیا جبکہ نسیم شاہ نے مستقبل کو محفوظ ہاتھوں میں قرار دیا۔

حسن علی نے ٹرافی جیتنے کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔

دیگر متعلقہ خبریں