امریکی چائلڈ اسٹار ٹائلر چیس کی بے گھر ہونے کی کہانی

امریکی چائلڈ اسٹار ٹائلر چیس کی بے گھر ہونے کی کہانی کیلیفورنیا کی سڑکوں پر وائرل ویڈیو میں منظر عام پر۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی چائلڈ اسٹار ٹائلر چیس کی بے گھر ہونے کی کہانی [Draft]

کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی چینل نکلوڈیئن کے مشہور ٹی وی شو ‘نیڈز ڈی کلاسیفائیڈ اسکول سروائیول گائیڈ’ سے شہرت پانے والے چائلڈ اسٹار ٹائلر چیس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں کیلیفورنیا کی سڑکوں پر بے گھر حالت میں دیکھا گیا ہے۔

ویڈیو میں ٹائلر چیس نے بتایا کہ وہ ماضی میں نکلوڈیئن پر کام کرچکے ہیں۔ ویڈیو بنانے والی خاتون نے انہیں پہچانتے ہوئے تصدیق کی کہ انہوں نے بچے کا کردار ادا کیا تھا۔

سوشل میڈیا صارف ماریو نافل نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ یاد دہانی ہے کہ شہرت کتنی تیزی سے ماند پڑ سکتی ہے اور چائلڈ ایکٹرز کو کیمروں کے بند ہونے کے بعد کتنا کم سہارا ملتا ہے۔

یہ ویڈیو فلمی دنیا کی حقیقت عیاں کرتی ہے کہ بچپن کی شہرت کے بعد کیا ہوتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں