پنجاب میں فلم انڈسٹری کے فروغ کے لیے نئی اتھارٹی قائم

پنجاب حکومت نے فلم انڈسٹری کے فروغ کے لیے فلم ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کا اعلان کیا، جو سرمایہ کاری اور مراعات فراہم کرے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں فلم انڈسٹری کے فروغ کے لیے نئی اتھارٹی قائم [Draft]

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے فلم انڈسٹری کے فروغ کے لیے فلم ڈویلپمنٹ اتھارٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اتھارٹی مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے خصوصی مراعات فراہم کرے گی۔

پنجاب اسمبلی میں پنجاب فلم ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ 2025 پیش کیا گیا ہے۔ اس کے تحت فلم سازوں کو سہولیات، اجازت نامے اور ون ونڈو آپریشن کی سہولت دی جائے گی۔ نئی فلم پالیسی سے قواعد و ضوابط اور لائسنسنگ کا جامع نظام متعارف ہوگا۔

اتھارٹی کے قیام سے فلم سٹوڈیوز، فلم سٹی اور پوسٹ پروڈکشن سہولیات کے قیام کی راہ ہموار ہوگی۔ نئے ٹیلنٹ کی تربیت کے لیے ٹریننگ پروگرامز شروع کیے جائیں گے جبکہ فلم انڈسٹری کے لیے فنڈنگ، گرانٹس اور سبسڈی کا نظام بھی متعارف ہوگا۔

اتھارٹی فلم انڈسٹری سے متعلق شکایات اور مسائل کے حل کی مجاز ہوگی۔ بل کو 2 ماہ کے لیے متعلقہ کمیٹی کے حوالے کیا گیا ہے، کمیٹی کی منظوری کے بعد بل پنجاب اسمبلی سے منظور کیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں