اسلام آباد ڈاگ سینٹر سے 60 کتے چوری، 7 افراد گرفتار

اسلام آباد میں ڈاگ سینٹر سے 60 کتوں کی چوری پر 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج، سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد ڈاگ سینٹر سے 60 کتے چوری، 7 افراد گرفتار [Draft]

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سی ڈی اے کے ترلائی میں واقع ڈاگ سینٹر میں زبردستی داخل ہوکر 60 کتوں کی چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں ایک خاتون اور ڈاگ سینٹر کے سپروائزر سمیت 7 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ مقدمہ ڈاگ سینٹر کے سیکیورٹی گارڈ کی مدعیت میں درج ہوا ہے جس میں ملزمان پر کارِ سرکار میں مداخلت اور چوری کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

متنِ مقدمہ کے مطابق ملزمان تین گاڑیوں میں ڈاگ سینٹر میں داخل ہوئے اور وہاں موجود 50 سے 60 کتوں کو زبردستی گاڑیوں میں لوڈ کیا۔ اس دوران کتوں کو رکھنے کے لیے بنائے گئے شیڈ کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

مقدمے میں مزید بتایا گیا ہے کہ واقعے کے وقت مجسٹریٹ اسلام آباد خود موقع پر موجود تھے، اس کے باوجود کارروائی کی گئی۔

متنِ مقدمہ میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

دیگر متعلقہ خبریں