پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ جیت لیا، سمیر منہاس کی شاندار اننگز
ملتان: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ اس تاریخی فتح میں نوجوان بلے باز سمیر منہاس نے اہم کردار ادا کیا، جنہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی۔
سمیر منہاس، جو دو دسمبر 2006 کو ملتان میں پیدا ہوئے، دائیں ہاتھ کے اوپننگ بلے باز ہیں اور ان کے خاندان میں پہلے سے ہی ایک انٹرنیشنل کرکٹر موجود ہے۔ ان کے بڑے بھائی عرفات منہاس نے پاکستان کی ٹی20 ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔
ایشیا کپ کے فائنل میں سمیر منہاس نے بھارت کے خلاف 172 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اس سے قبل انہوں نے ملائیشیا کے خلاف بھی 177 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلائی تھی۔
سمیر منہاس کا تعلق پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاتھ وے سسٹم سے ہے اور وہ ملتان ریجن کی مختلف ایج گروپ ٹیموں کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

![پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ فائنل میں بھارت کو شکست دے دی [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/14061_2025-12-22_07-22-52.webp)













