کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے اضافہ

کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے اضافہ ہوگیا، حکومت کی مقرر کردہ قیمت سے زیادہ نرخوں پر فروخت جاری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے اضافہ [Draft]

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ شہر میں دو روز کے دوران فی کلو قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث 500 سے 550 روپے میں فروخت ہونے والا گوشت اب 750 سے 850 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

حکومت نے مرغی کے گوشت کی قیمت 670 روپے مقرر کی ہے، تاہم مارکیٹ میں یہ 750 سے 800 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ پولٹری فارمرز کی جانب سے مہنگی مرغی مل رہی ہے، جس کی وجہ سے سستا فروخت کرنا ممکن نہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں