ڈکی بھائی کا عدالت میں بیان حلفی، یوٹیوب چینل کی واپسی کا مطالبہ

ڈکی بھائی نے عدالت میں یوٹیوب چینل کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مالی خسارہ کا سامنا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ڈکی بھائی کا عدالت میں بیان حلفی، یوٹیوب چینل کی واپسی کا مطالبہ [Draft]

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی ضلع کچہری لاہور میں جوا ایپس کی تشہیر کے مقدمے میں پیش ہوئے، جہاں انہوں نے عدالت میں بیان حلفی جمع کروایا۔

ڈکی بھائی نے مطالبہ کیا کہ ان کا یوٹیوب چینل واپس کیا جائے کیونکہ 17 ویڈیوز پر این سی سی آئی اے نے اعتراض کیا ہے، لیکن ان ویڈیوز کو نہ تو ڈیلیٹ کیا جائے گا اور نہ ہی ایڈٹ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ یوٹیوب چینل کی مین ایکسس نہ ہونے کی وجہ سے انہیں مالی نقصان کا سامنا ہے۔

عدالت نے این سی سی آئی اے سے معاملے پر جواب طلب کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ ڈکی بھائی کو 17 اگست کو منی لانڈرنگ کے الزام میں لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا اور 26 نومبر کو ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔

رہائی کے بعد ڈکی بھائی نے یوٹیوب پر واپسی کی اور اپنے وی لاگ کی کمائی سے متعلق کھل کر بات کی۔

دیگر متعلقہ خبریں