وزیر اعظم شہباز شریف انڈر 19 ٹیم کو ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف فتح پر ظہرانہ دیں گے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے انڈر 19 ٹیم کو بھارت کے خلاف ایشیا کپ میں شاندار فتح پر ظہرانے کی دعوت دی ہے۔ اس تقریب میں سمیر منہاس کو خصوصی انعام دیا جائے گا جبکہ قومی انڈر 19 ٹیم کے تمام کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف بھی شریک ہوں گے۔
قومی انڈر 19 ٹیم نے ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو 191 رنز سے شکست دیتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بھی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 50 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

![وزیر اعظم کا انڈر 19 ٹیم کو ایشیا کپ جیتنے پر ظہرانہ [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/14050_2025-12-22_08-04-48.webp)













