خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بارش و برفباری سے سردی میں اضافہ، محکمہ موسمیات نے مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ پشاور، ہنگو، اور چارسدہ میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوا جبکہ چترال، کالام، مہوڈنڈ، اور مالم جبہ میں برفباری کے بعد ہر شے نے سفید چادر اوڑھ لی۔
چمن شہر، قلعہ عبداللہ، اور توبہ اچکزئی میں تیز ہوا کے ساتھ بارش سے بجلی کے کھمبے گر گئے ہیں۔ زیریں وادی نیلم میں بارش ہوئی جبکہ بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔
بلوچستان میں بھی بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، گزشتہ روز بارش کے ساتھ صوبے بھر میں سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، سیاحوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

![خیبرپختونخوا و کشمیر میں بارش و برفباری سے سردی میں اضافہ [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/14005_2025-12-22_06-41-46.webp)












