وفاقی حکومت کا نیٹ میٹرنگ کا خاتمہ، شمسی توانائی صارفین پریشان

وفاقی حکومت نے نیٹ میٹرنگ کے خاتمے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے شمسی توانائی کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وفاقی حکومت کا نیٹ میٹرنگ کا خاتمہ، شمسی توانائی کے صارفین پریشان [Draft]

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی حکومت نے شمسی توانائی کے استعمال کنندگان کے لیے نیٹ میٹرنگ نظام کو ختم کر کے اس کی جگہ مجموعی بلنگ پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاور ریگولیٹر نیپرا نے اس فیصلے کے نفاذ کے لیے مسودہ قواعد جاری کیے ہیں۔

نیپرا نے اس بار عوامی سماعت کے لیے کوئی تاریخ نہیں دی ہے۔ دس سال بعد پاکستان وہ پہلا ملک ہو گا جو نیٹ میٹرنگ کو اتنی مختصر مدت میں ختم کر دے گا جبکہ ہمسایہ ممالک نہ صرف نیٹ میٹرنگ کو فروغ دے رہے ہیں بلکہ بعض مقامات پر اضافی بجلی کی فروخت بھی ممکن بنائی جا رہی ہے۔

نیٹ میٹرنگ کے تحت اگر کسی گھر، دکان یا دفتر میں شمسی نظام نصب ہوتا تھا تو دن میں پیدا ہونے والی اضافی بجلی کو گرڈ میں واپس بھیجا جا سکتا تھا، اور جب ضرورت پڑتی تو صارف اسی مقدار میں بجلی گرڈ سے لے سکتا تھا۔

وزارت توانائی کے حکام کے مطابق نیٹ میٹرنگ سے بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا اور گرڈ اور نظام کے اخراجات وصول نہیں ہو رہے تھے۔ تاہم، سی پی پی اے کے سی ای او ریحان اختر نے کہا کہ سورج کی توانائی کے استعمال میں اضافے کے باوجود گرڈ پر کوئی بڑا اثر نہیں پڑا ہے۔

نیا مجموعی بلنگ نظام یہ ہے کہ گروڈ سے در آمد کی گئی بجلی قومی ٹیرف پر چارج کی جائے گی جبکہ شمسی نظام سے گرڈ کو فراہم کی گئی بجلی کا معاوضہ کم قیمت پر دیا جائے گا۔ یہ فیصلہ شمسی نظام کی تنصیب کو کم کرے گا، جس سے ماحولیاتی نقصان ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں