اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ، حملے کے خدشات

اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے، دونوں ممالک حملے کے خدشات ظاہر کر رہے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ، حملے کے خدشات [Draft]

تل ابیب: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زمیر نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج دشمنوں کے خلاف کارروائی کے لیے ہر وقت تیار ہے اور ضرورت پڑنے پر حملے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ایران پر الزام عائد کیا کہ وہ اسرائیل مخالف عناصر کو مالی اور عسکری مدد فراہم کرتا ہے۔

ایال زمیر کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران ایران پر ممکنہ نئے حملے کے حوالے سے تبادلہ خیال کر سکتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیل کو تشویش ہے کہ ایران بیلسٹک میزائل پروگرام کی تعمیر میں مصروف ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران پر ایک اور حملے کے امکان کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں ہے، مگر مسلط کی گئی جنگ کا بھرپور جواب دے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں