رواں سال کی طویل ترین رات اور مختصر ترین دن کا آغاز

آج طویل ترین رات اور کل مختصر ترین دن ہوگا، ماہرین فلکیات کے مطابق یہ سالانہ موقع ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
رواں سال کی طویل ترین رات اور مختصر ترین دن کا آغاز [Draft]

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) رواں سال کی طویل ترین رات آج جبکہ مختصر ترین دن کل 22 دسمبر کو ہوگا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق طویل ترین رات کا آغاز رات 8:03 منٹ پر ہوا ہے۔ شمالی نصف کرے میں یہ طویل ترین رات ہوگی جبکہ پیر کا دن مختصر ترین دن ہوگا۔ کراچی میں رات کا دورانیہ 13 گھنٹے 25 منٹ اور دن کا دورانیہ 10 گھنٹے 35 منٹ ہوگا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ موقع ہر سال دسمبر کے مہینے میں آتا ہے اور اس کی تاریخیں 20 سے 23 دسمبر کے درمیان ہوتی ہیں۔ اس سال یہ 22 دسمبر کو آیا ہے۔ شمالی نصف کرے میں طویل ترین رات کو فلکیات کی زبان میں ونٹر سولسٹائس کہا جاتا ہے۔

ماہرین نے وضاحت کی کہ زمین اپنے محور پر 23.4 ڈگری جھکی ہوئی ہے اور محوری گردش کے دوران زمین کا محور لڑکھڑاتا رہتا ہے۔ سال میں ایسا موقع آتا ہے جب شمال کی جانب زمینی محور کا جھکاؤ سورج سے مخالف سمت میں جا رہا ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق زمین کی محوری گردش کا عمل مسلسل جاری رہتا ہے، اس لیے یہ موقع آتے ہی زمینی محور کا جھکاؤ واپس پلٹنے لگتا ہے اور شمالی نصف کرے کا جھکاؤ دوبارہ سورج کی سمت ہونے لگتا ہے، جس کے نتیجے میں انقلاب سرما کے بعد راتیں چھوٹی اور دن طویل ہونے لگتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں