افغانستان میں بے روزگاری کی شرح 75 فیصد تک پہنچ گئی

افغانستان میں بے روزگاری 75 فیصد، 90 فیصد شہری خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
افغانستان میں بے روزگاری کی شرح 75 فیصد تک پہنچ گئی [Draft]

کابل: (رائیٹ ناوٴ نیوز) افغانستان میں بے روزگاری کی شرح 75 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ 90 فیصد افغان شہری خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق، 2025ء کی پہلی ششماہی میں افغانستان کی معیشت 6.5 فیصد سکڑ گئی ہے۔ فی کس ماہانہ آمدنی تقریباً 100 ڈالر رہ گئی ہے جس کے باعث افغان خاندانوں پر دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔

افغانستان کے 70 فیصد سے زائد شہری انسانی امداد پر انحصار کر رہے ہیں جبکہ امدادی سرگرمیوں میں کمی نے حالات کو مزید خراب کر دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں