سال 2025 میں پاکستانی شوبز ستارے مختلف تنازعات میں گھرے رہے، جس کی وجہ سے ان کی مقبولیت متاثر ہوئی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سال 2025 میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ستارے اپنی کارکردگی اور مقبولیت کے باوجود بیانات، اسکینڈلز اور ذاتی معاملات کے سبب تنازعات میں گھرے رہے۔ مشہور شخصیات کو بعض مواقع پر عوامی پذیرائی ملی جبکہ بعض کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
ڈکی بھائی مختلف قانونی مسائل اور گرفتاری کے باعث زیر بحث رہے، جبکہ رجب بٹ یوٹیوبر کے قانونی معاملات اور سوشل میڈیا ویڈیوز نے خبریں بنائیں۔
عاطف اسلم کو بھارت مخالف بیانات سے گریز اور والد کے انتقال کے فوراً بعد کنسرٹ میں پرفارم کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ہانیہ عامر انڈیا کی فلم میں شمولیت کے امکان اور عاصم اظہر کے ساتھ تعلقات کی خبروں کی باعث خبروں میں رہیں۔
فیروز خان کے ذاتی معاملات بشمول شادی اور طلاق، تنازعات کا موضوع بنے رہے جبکہ عتیقہ اودھو کے بیانات نے بھی تنقید کو جنم دیا۔
نادیہ خان نے اپنے پروگرام میں ڈراموں پر تنقید کی اور طلحہ انجم کے ساتھ مباحثہ کیا، جبکہ طلحہ انجم کو بھارتی پرچم لہرانے پر ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ سال ان ستاروں کے لیے متنازع رہا جنہوں نے نہ صرف تنقید بلکہ مالی نقصانات کا بھی سامنا کیا۔

![2025: شوبز ستارے تنازعات کی زد میں رہے [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/13869_2025-12-21_19-45-07.webp)













