سمیر منہاس کی ریکارڈ ساز اننگ، بھارت کے خلاف طوفانی کارکردگی

دبئی میں سمیر منہاس نے بھارت کے خلاف 172 رنز کی تاریخی اننگز کھیل کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سمیر منہاس کی ریکارڈ ساز اننگ، بھارت کے خلاف طوفانی کارکردگی [Draft]

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایشیا کپ انڈر 19 کے فائنل میں پاکستان کے اوپنر سمیر منہاس نے بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں سمیر منہاس نے بھارتی بولرز کے خلاف دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 113 گیندوں پر 172 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگز کے دوران 17 چوکے اور 9 چھکے لگائے، جس سے وہ انڈر 19 کے سب سے زیادہ رنز باوٴنڈریز سے حاصل کرنے والے پاکستانی بیٹر بن گئے۔

سمیر منہاس نے اپنی اننگز کے دوران 122 رنز باوٴنڈری کے ذریعے بنائے، جو کہ پہلے شمائل حسن کے 2023 میں سری لنکا کے خلاف 150 رنز کی اننگ کا ریکارڈ توڑ گیا، جہاں شمائل نے 94 رنز باوٴنڈری سے حاصل کیے تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں