پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارت کو شکست دے دی

پاکستان نے دبئی میں انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارت کو شکست دے دی [Draft]

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں جشن منایا اور سجدہ شکر ادا کیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 348 رنز کا ہدف دیا جبکہ بھارتی ٹیم 156 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو ان کے لئے مہنگا ثابت ہوا۔ پاکستانی بیٹر سمیر منہاس نے 172 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 17 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔

پاکستان نے اپنے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز بنائے۔ دیگر کھلاڑیوں میں احمد حسین نے 56، عثمان خان نے 35 اور فرحان یوسف نے 19 رنز بنائے۔ بھارتی باؤلر دیپش نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ خلان پٹیل اور ہنیل پٹیل نے 2، 2 وکٹیں لیں۔

جواب میں بھارتی باؤلنگ لائن پاکستانی باؤلنگ کے سامنے بے بس نظر آئی۔ دپیش 36 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ پاکستانی باؤلر علی رضا نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد سیام، عبدالسبحان اور حذیفہ احسن نے 2، 2 وکٹیں لیں۔

سمیر منہاس کو ٹورنامنٹ اور فائنل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں