نیوزی لینڈ اوپنرز نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے دونوں اننگز میں سنچریاں بنائیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نیوزی لینڈ اوپنرز نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کی [Draft]

ویلنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیوزی لینڈ کے اوپنرز ٹام لیتھم اور ڈیون کانوے نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کیا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں دونوں اوپنرز نے دونوں اننگز میں سنچریاں اسکور کیں۔

پہلی اننگز میں ٹام لیتھم نے 137 جبکہ ڈیون کانوے نے 227 رنز بنائے۔ دوسری اننگز میں لیتھم 101 اور کانوے نے 100 رنز بنائے، جو ٹیسٹ کرکٹ میں ایک غیر معمولی کارنامہ ہے۔

نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 462 رنز کا ہدف دیا۔ ویسٹ انڈیز نے محتاط آغاز کرتے ہوئے دن کے اختتام تک بغیر نقصان کے 43 رنز بنائے۔ برینڈن کنگ 37 اور جوہن کیمبل 2 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں